سابق وزیراعظم سردارتنویر الیاس نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

سابق وزیراعظم سردارتنویر الیاس نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
کیپشن: Former Prime Minister Sardar Tanveer Ilyas approached the Islamabad High Court

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے اپنے وکیل ملک غلام صابر، نوید رضا، ہارون الرشید اور معظم حبیب کے ذریعے درخواست دائر کی۔

سردار تنویر الیاس نے عدالت سے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور مزید کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے کی استدعا کی ہے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی درخواست کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی، چیف جسٹس عامر فاروق کل سردار تنویر الیاس کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

 سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے دوران جسمانی ریمانڈ فیملی سے ملاقات کی اجازت کی بھی استدعا کی ہے، وہ اس وقت وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے پاس 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔ 

Watch Live Public News