نازیباویڈیوزکیس: یوٹیوبریاسرشامی عدالت کے سامنے پیش،عبوری ضمانت میں توسیع

نازیباویڈیوزکیس: یوٹیوبریاسرشامی عدالت کے سامنے پیش،عبوری ضمانت میں توسیع
کیپشن: Naziba videos case: YouTuber presented before Syrian court, interim bail extended

ویب ڈیسک: مرحوم اینکر پرسن عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں یوٹیوبر یاسرشامی عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور عامر لیاقت کی جائیدار کے حوالے سے اہم انکشافات کردیے۔

مرحوم اینکر پرسن ڈاکٹر عامر کی نازیبا وڈیوز لیک کرنے کے کیس میں شریک ملزم یوٹیوبر یاسر شامی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی ہوگئی۔

عدالت نے ملزم یاسر شامی عدالت میں پیش ہوئے۔ جس پر عدالت نے ان کی عبوری ضمانت میں چھ جون تک توسیع کردی۔

یاسر شامی کے وکیل نے عدالت کے سامنے دلائل میں کہا کہ ملزم لاہور سے آتے ہیں کیس کی لمبی تاریخ دی جائے۔ ملزم کی ضمانت کی توثیق کی جائے۔

یاسر شامی کی احاطہ عدالت میں گفتگو:

یاسر شامی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں خود صحافی ہوں۔ میں نے اپنے صحافتی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کیا ہے۔ میں نے بلر کرکے ویڈیو چلائی۔ مجھ پر پیکا 21 کا سیکشن لگایا گیا ہے لیکن یہ ان کی جائیداد کا مسئلہ ہے۔ جسے میرے کندھوں پر رکھ کر چلایا جا رہا ہے۔

عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشری اقبال کی میڈیا سے گفتگو:

عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صبح سے ہی عدالت میں موجود ہیں لیکن ایف آئی اے پراسیکیوٹر نہیں آئے۔ افسوس ہے کہ ایف آئی اے ہائی پروفائل کیس کو سنجیدہ نہیں لے رہا۔

انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر سے مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ آج اہم سماعت تھی ایف آئی اے کو موجود ہونا چاہیے تھا۔ ایف آئی اے سے درخواست ہے کہ اس کیس کو سنجیدگی سے لیں۔ 

انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ ہوگی۔ ملزم کی ضمانت کے لیے کوئی شواہد نہیں۔ ملزمان ضمانت کے حقدار نہیں ہیں۔

Watch Live Public News