بلوچستان کے ضلع ژوب میں گرینڈ جرگے کا انعقاد

بلوچستان کے ضلع ژوب میں گرینڈ جرگے کا انعقاد
کیپشن: Grand Jirga held in Zhob district of Balochistan

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع ژوب میں ایف سی بلوچستان (نارتھ)، ژوب اور شیرانی قبائلی عمائدین کے مابین گرینڈ جرگے کا انقعاد ہوا۔ آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل چوہدری امیر اجمل نے جرگے میں خصوصی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جرگے میں ملٹری وسول حکام، قبائلی عمائدین اور مقامی افراد نے شرکت کی۔ جرگے میں علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور پاک-افغان بارڈر مینجمنٹ پر بات چیت ہوئی۔

قبائلی عمائدین نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی کاوشوں کو سراہا۔

آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے حالیہ آپریشنز میں مقامی قبائل کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس موقع پرقبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ "پاک فوج اور ایف سی کو دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کیلئے ہماری مکمل حمایت حاصل ہوگی۔

قبائلی رہنماؤں نے سول انتظامیہ سے درخواست کی کہ پولیس اور لیویز فورس کی استعداد کار بڑھائی جائے تاکہ یہ امن و استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرسکیں۔

Watch Live Public News