پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو آکسیجن لگ گئی

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو آکسیجن لگ گئی
کیپشن: PTI leader Yasmin Rashid was given oxygen

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی صحت کے حوالے بری خبر آگئی۔ سروسز اسپتال میں زیرعلاج سابق صوبائی وزیر کو سانس کی خرابی کی وجہ سے آکسیجن پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سانس خرابی کے باعث اسپتال میں زیرعلاج 

یاسمین راشد کو آکسیجن پر منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے یاسمین راشد کو عدالت میں پیش نہ کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔ 

ڈاکٹرز نے بتایا ہے کہ یاسمین راشد کے جسم میں پانی کی شدید کمی ہے۔ یاسمین راشد کو اسپتال داخل ہونے کے بعد بھی متعدد بار قے کی شکایت ہے۔ یاسمین راشد کو صبح درد کی شکایت ہوئی۔ جس پر انہیں درد کم کرنے کے انجیکشن دیے گئے۔ 

یاد رہے کہ یاسمین راشد کو گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل سے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

Watch Live Public News