عوام کیلئے بڑی خوشخبری،روٹی 15 روپے سے مزید سستی ہوگئی

عوام کیلئے بڑی خوشخبری،روٹی 15 روپے سے مزید سستی ہوگئی
کیپشن: Bread more affordable
سورس: web desk

(محمد ساجد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹویٹ کرتے عوام کو خوشخبری سنا دی، ٹویٹ کرتے لکھا کہ ’الحمدُللّہ ہم نے پنجاب میں روٹی کی قیمت آج مزید کم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے آفیشل ’ ایکس ‘ اکاونٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مہنگائی کے ستائے عوام کو خوشخبری سنا دی، پنجاب کے مختلف شہروں میں روٹی کی قیمت مزید کم ہوگئی، لاہور میں روٹی 15 روپے سے کم ہوکر 14 کی ہوگئی،  اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق 24 مئی سے ہوگا۔

تین روز قبل حکومت پنجاب نے پنجاب کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو تنبہ کیا تھا کہ ڈبل روٹی سمیت دیگر بیکری آئٹمز میں کمی کے حوالے سے بیکری ایسیوسی ایشنز اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر نئی قیمتیں مقرر کرے ۔

شہریوں نے روٹی کی نئی  قیمتوں کو خوش آئند قرار دیا ہے ، جبکہ اس خوشخبری کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیا ، ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت میں کمی کی بڑی وجہ گندم کا بڑی تعداد میں ہونا بھی ہے 

ٹویٹ کرتے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لکھا کہ ’ الحمدُللّہ ہم نے پنجاب میں روٹی کی قیمت آج مزید کم کر دی ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے غلط فیصلوں نے روٹی کو غریب کی پہنچ سے باہر کر دیاتھا۔

Watch Live Public News