وزیراعلٰی بلوچستان کے استعفیٰ کی خبر جھوٹی نکلی

وزیراعلٰی بلوچستان کے استعفیٰ کی خبر جھوٹی نکلی

ویب ڈیسک: وزیراعلٰی بلوچستان کے استعفیٰ کی خبر جھوٹی نکلی، ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال عہدے سے مستعفی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں . واضح رہے کہ کئی نجی چینلز نے یہ میڈیا رپورٹس دیں‌تھیں کہ جام کمال نے استعفیٰ دیدیا ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی ٹوئٹ کی ہے ، انہوں نے کہا کہ میرے استعفیٰ کی خبریں درست نہیں ہیں ، ایسی افواہیں نہ پھیلائیں جائیں. واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف ان کی پارٹی کے ایم پی ایز نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر تحریک عدم اعتماد پیش کر رکھی ہے. 20 اکتوبر کو ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جس کی 65 ارکان پر مشتمل بلوچستان اسمبلی کے 33 ارکان نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی حمایت کی تھی۔قرارداد پر بحث کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد پر پیر 25 اکتوبر کو 11 بجے رائے شماری کا وقت مقرر کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔