سکھر ( پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بڑی سازشیں کی گئی لیکن مجھے نہیں جھکایا گیا۔ مجھے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی سے الگ دکھانے کی کوشش کی گئی۔ سکھر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سوا دو سال جیل میں رہا لیکن جھکا نہیں۔ میں عوام سے الگ نہیں رہ سکتا۔ آج بھی عوام ہمارے ساتھ ہیں۔ موجودہ حکومت کی ناقص کارکردگی نے معیشت کو تباہ کردیا۔ انہوں نے کہا نہے مہنگائی کے باعث عوام پريشان ہیں۔ پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی جا رہی ہے۔