ایم پی اے نشاط خان ڈاہا دنیا فانی سے کوچ کرگئے

ایم پی اے نشاط خان ڈاہا دنیا فانی سے کوچ کرگئے
خانیوال ( پبلک نیوز) ایم پی اے پی پی 206 نشاط خان ڈاہا دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔ نشاط خان ڈاہا طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم پی اے نشاط ڈاہا کا انتقال انکی رہائش گاہ پر ہوا۔ ایم پی اے نشاط خان ڈاہا سوگواران میں ایک بیوہ اور بیٹی کو چھوڑ گئے۔ مرحوم تین مرتبہ ایم پی اے سٹی خانیوال اور تحصیل ناظم بھی رہے چکے۔ نشاط احمد خان 2018 کے الیکشن میں ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے بعد میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ نشاط احمد خان ڈاہا 2008 میں پیپلز پارٹی اور 2013 میں ن لیگ اور 2018 میں بھی ن لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہوا۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل دن 11 بجے لاھور موڑ خانیوال ادا کی جائے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔