گوجرانوالہ ( پبلک نیوز) نازیبا ویڈیوز بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنے والی خاتون گرفتار۔ ملزمہ کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سرائے عالمگیر سے گرفتار کیا۔ ایف آئی اے کے مطابق نرگس نامی خاتون کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ ملزمہ خاتون اور اس کا ایک دوست اکرام دوبئی میں جسم فروشی کا اڈہ چلاتے ہیں۔ خاتون ملزمہ خواتین کو دوست بنا کر ان کی نازیبا ویڈیو بناتی تھی۔ بلیک میل کر کے متاثرہ خواتین کو دوبئی جانے کیلیے مجبور کیا جاتا تھا۔ سائبر کرائم ونگ گوجرانوالہ کے مطابق ملزمہ پاکستان سے خواتین کو بھجواتی اور اکرام دوبئی میں ان سے دھندا کرواتا تھا۔ سرائے عالمگیر کی متاثرہ خاتون نے ملزمہ اور اس کے دوست کی شکایت کی تھی۔