پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر برطانوی وزیراعظم انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے ناراض

پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر برطانوی وزیراعظم انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے ناراض
ویب ڈیسک: برطانوی اخبار کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کا دورہ منسوخ کیے جانے پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے ناراض ہیں۔ حکومتی اراکین کا ماننا ہے کہ فیصلے سے پاک برطانیہ تعلقات متاثر ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے دی ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورہ کی منسوخی سے تمعلق وزیراعظم ہاؤس اور کلچرل منسٹری کے مشورے کو نہیں مانا۔ انگلش بورڈ کے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی ناراض ہیں۔ برطانوی وزیراعظم اور سینئرحکام کا مؤقف ہے کہ پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے فیصلے سے پاک برطانیہ تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی مؤقف نظر انداز کرنے پر برطانوی وزرا بھی انگلش کرکٹ بورڈ پر برہم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے پلیئرز یونین کے دباؤ میں آکر دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ انگلش بورڈ مختصر دورہ پاکستان کے لیے ایشز معاملے پر پلیئرز سے لڑائی نہیں چاہتا تھا۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔