’ تحریک انصاف کارکنان ریڈزون یا ڈی چوک کی طرف بڑھے تو موثر علاج کریں گے‘

’ تحریک انصاف کارکنان ریڈزون یا ڈی چوک کی طرف بڑھے تو موثر علاج کریں گے‘
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ریڈزون یا ڈی چوک کی طرف بڑھیں گے تو موثر علاج کریں گے، حکومت نے فتنے اور فساد کو روکنے کی تیاری کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف قانون کے مطابق پور امن احتجاج کرناچاہے تو تحفظ فراہم کریں گے، تاہم سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، عمران خان مخالفین کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں اور سیالب سے ایک تہائی ملک پانی میں ڈوبا ہوا ہے، جس سے ملک بھر میں اس وقت ساڑھے 3 کروڑ لوگ بے گھر ہیں۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت اس مشکل سے نکلنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، موجودہ صورتحال میں نئے انتخابات کیسے ہوسکتے ہیں ؟

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔