امریکی صحافی کا اسکارف پہننے سےانکار،ایرانی صدر نےانٹرویو منسوخ کردیا

امریکی صحافی کا اسکارف پہننے سےانکار،ایرانی صدر نےانٹرویو منسوخ کردیا
امریکی صحافی کا اسکارف پہننے سے انکار پر ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے امریکی ٹی وی سی این این کی صحافی سے انٹرویو منسوخ کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی خاتون صحافی نے اسکارف پہننے سے انکار کر دیا جس پر ایرانی صدر نے انٹرویو کو منسوخ کردیا،انٹرویو کے طے شدہ وقت کے کچھ دیر قبل ایرانی صدرکےایک معاون نے اسکارف پہننے کا کہا جس پر انہوں نے انکار کر دیا اور صدر ابراہیم رئیسی نےانٹرویو کینسل کردیا۔ معروف صحافی کرسٹین امان پور کا ٹویٹ کرسٹیان امان پور نے کہا کہ وہ ایران میں رپورٹنگ کرتے وقت مقامی قوانین اور رواج کے مطابق ہی اسکارف لیتی ہیں لیکن نیویارک میں ایسا کوئی بھی رواج یا قانون نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 1995 سے لیکر اب تک ہر ایرانی صدر کا انٹرویو کر چکی ہیں اور ایران سے باہر کہیں بھی اُن سے کبھی کسی ایرانی صدر نے اسکارف پہننے کی شرط نہیں رکھی ہے۔ میڈیا رپورٹ نے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ایرانی صدر کے ساتھ یہ انٹرویو بہت پہلے سے طے تھا۔انٹرویو میں مہسا امینی کی موت، ایٹمی معاہدے اور یوکرین جنگ میں روس کی حمایت پر صدر رئیسی سے سوالات کیے جانے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔