خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے بنوں اور نوشہرہ میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بنوں میں مصالحہ جات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 800 کلو سے زائد ملاوٹ شدہ مصالحہ جات برآمد کیے، مصالحہ جات کی تیاری میں چوکر اور دیگر مضر صحت اشیاء مکس کئے جا رہے تھے، بنوں میں پاپس فیکٹری پر چھاپے کے دوران 1100 کلو مس برانڈ پیکنگ میٹریل برآمد کیا گیا جس پر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔
دوسری جانب خیشگی پایاں نوشہرہ میں جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری پر بھی چھاپہ مارا گیا اور فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔ فیکٹری سے 10 ہزار لٹر سے زائد مضر صحت مشروبات برآمد کیے گئے۔ کارروائی میں 2500 کلو مضر صحت کیمکل اور پیکنگ میٹریل برآمد کیا گیا۔ بنوں میں نان فوڈ گریڈ کلر کے استعمال اور ناقص صفائی پر دو بیکری یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔