” حکومتی ارکان اسمبلی کا بڑا گروپ دوسری جماعتوں سے رابطے میں ہے“

” حکومتی ارکان اسمبلی کا بڑا گروپ دوسری جماعتوں سے رابطے میں ہے“

لاہور (پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ کو ش بنانے والوں کی خواہش پوری نہ ہو سکی۔ شہباز شریف ذرا سا بھی آمادہ ہو جاتے تو آج وزیر اعظم بن چکے ہوتے۔ ن لیگ میں دراڑیں ڈالنے والے اپنی خیر منائیں۔ پی ٹی آئی کا بڑا گروپ دوسری جماعتوں کے رابطے میں ہے۔

جاتی امرا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں کراچی جانا چاہتی تھی اور ذاتی طور پر خوش تھی کراچی کی عوام سے ملنے کیلئے ٗ میں وہاں پر جاکر مسلم لیگ(ن) کی لائحہ عمل بتانا چاہتی تھی ٗ لیکن مجھے ان کی صحت اور زندگی زیادہ مقدم ہے ٗ میں کراچی ٗ سندھ اور خصوصا این اے 249 کی عوام سے کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کے مسائل کا حل اگر کسی جماعت کے پاس ہے تو وہ صرف مسلم لیگ(ن) ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کراچی کی عوام کو ہم نے امن واپس لاکر دیا ٗ جب وہاں پر دہشت گردی تھی اور کراچی میں کوئی باہر نہیں نکل سکتا تھا ٗ مسلم لیگ(ن) نے بڑے اچھے طریقے سے امن کو بحال کیا ٗ پاکستان بھر میں مسلم لیگ(ن) نے ترقیاتی کام کئے۔ میں یہ چاہتی ہوں کہ یہ ترقیاتی کام کراچی کی بھی تقدیر بنیں ٗ خصوصاً 249 میں بلدیہ کی عوام سے خصوصی طور پر مخاطب ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ جا نتی کہ کہ این اے 249 کے کیا مسائل ہیں ٗ میں نے مفتاح اسماعیل کے جو ہمارے امیدوار ہیں ٗ میں ان کے ساتھ مسلسل کئی بار دن میں رابطہ کرتی ہوں اور حلقہ کے مسائل سے آگاہ ہوں ٗ وہاں سے بڑا مسئلہ پانی کا مسئلہ ہے ۔ جو وعدے ہم کر رہے ہیں پانی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ٗ اگر مفتاح اسماعیل کے حق میں فیصلہ آیا تو عوام کے مسائل حل ہوں گے۔

Watch Live Public News