اسلام آباد (پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے نام سے جعلی ٹوئٹ پھیلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر این سی او سی کے آفیشل ہینڈے کے ذریعہ واضح کیا گیا ہے کہ کورونا اعداد و شمار سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ٹویٹس آفیشل نہیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک جعلی ٹوئٹ گردش کر رہا ہے۔
A fake tweet attributed to NCOC official account is circulating on social media regarding official statistics. No such stats were released from this account and it is a fabricated screen shot. pic.twitter.com/81B8pt3cXA
— NCOC (@OfficialNcoc) April 24, 2021
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ این سی او سی نے ایسے کوئی اعداد و شمار جاری نہیں کیے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والا سکرین شاٹ من گھڑت ہے۔