کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

09:24 PM, 24 Apr, 2024

(ویب ڈیسک ) کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بحریہ ٹاؤن ،  قائد آباد، ملیر اور سعدی ٹاؤن سمیت ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے ۔ لانڈھی ، قائد آباد ، سپر ہائی وے اور اطراف میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔8 بج کر 50 منٹ پر کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی  جبکہ   زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر  تھی۔ زلزلہ کا مرکز کراچی کے علاقے ملیر میں تھا۔ 

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث رہائشی کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

مزیدخبریں