پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 24 اگست 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 24 اگست 2021
یوکرین کا طیارہ افغانستان میں ہائی جیک کرلیا گیا، نائب وزیرخارجہ یوکرین کا کہنا ہے کہ طیارہ افغانستان میں پھنسے لوگوں کو لینے کے لیے پہنچا تھا، اتوار کو مسلح افراد کی جانب سے طیارہ ہائی جیک کرکے ایران کی جانب موڑا گیا، طیارے میں دیگر ممالک کے شہری موجود ہیں، ایرانی ایوی ایشن نے طیارہ ایران لانے کی تردید کردی۔ افغانستان کے صوبے پنج شیر میں کشیدگی جاری،طالبان نے وادی اندراب کا بھی محاصرہ کر لیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی اتحاد کی فورسز پسپائی پر مجبور، احمد مسعود نے ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ کرلیا،امراللہ صالح کا بھی پنج شیر میں طالبان کی پیش قدمی کا اعتراف۔ افغانستان میں حکومت سازی کی کوششیں جاری، طالبان رہنماؤں کے حامد کرزئی اور مزید سیاسی قائدین سے رابطوں میں تیزی، نئی افغان حکومت کی قیادت مذہبی اسکالر کریں گے، طالبان کا اعلان، کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد بچیوں کے اسکول کھل گئے، ویڈیو میں بڑی تعداد میں برقع پہنی بچیوں کو اسکول جاتے دیکھاجاسکتا ہے، سہیل شاہین نے کہا نئے افغانستان میں اسکول کھل گئے ہیں۔ کابل پرطالبان کے کنٹرول کے بعد پاکستان اور افغانستان کےدرمیان تجارت50 فیصد بڑھ گئی، افغان چیمبرآف کامرس کے مطابق بینکنگ نظام غیر فعال ہونے کے باعث مشکلات ہیں، اس کے باوجود دوطرفہ تجارت میں اضافہ دیکھا گیا، افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے دھاتوں کی برآمدات پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی، کہتے ہیں بیرون ملک ان دھاتوں کی قیمت کم دی جارہی ہے۔ ایران نے طالبان کی درخواست پر افغانستان کو پٹرول کی سپلائی شروع کردی، رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد طالبان نے بحالی کی استدعا کی،طالبان نے ایرانی پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس بھی 70 فیصد کم کردیا، ایران کا افغان تجارت کے لئے سرحدیں کھلی رکھنے کا بھی اعلان۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔