راولپنڈی (پبلک نیوز) پاکستان کا فتح اول گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ، فتح اول ملٹی لانچ راکٹ سسٹم پاکستان کا اپنا تیار کردہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی جانب سے تح اول گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا تجربہ کیا گیا جو کامیاب رہا۔ یہ راکٹ سسٹم پاکستان نے خود تیار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فتح اول گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم روایتی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فتح اول گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم سے پاک فوج کو دشمن اہداف کو اس کی اپنی سرزمین پر نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہو گی۔