پاکستان میں مقیم تارکین وطن کو نارا کارڈ کا اجراء شروع

پاکستان میں مقیم تارکین وطن کو نارا کارڈ کا اجراء شروع
کراچی (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ ملک میں رہنے والے تارکین وطن کو 8 سال بعد نارا کارڈ ملنا ممکن ہو جائے گا۔ پندرہ روز بعد نارا کارڈ پرنٹ ہو کر شہریوں کو مل سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں آٹھ سال بعد اورنگی کے رہائشی کا نارا رجسٹریشن کارڈ کا پراسیس کر دیا گیا۔ نادرا ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے 13 اگست کو نادرا ہیڈ کوارٹر میں ایلین شناختی کارڈ اور ورک پرمٹ کارڈ کے اجرا کا افتتاح کیا تھا۔ نیشنل ایلین رجسٹریشن اتھارٹی ( نارا) کے پاس اس وقت 1 لاکھ 20 ہزار لوگوں کا ڈیٹا موجود ہے۔ نادرا ذرائع کے مطابق نارا کارڈ کے حصول کے بعد تارکین وطن کے بچوں کو 9 ویں کلاس سے اوپر تعلیم کا حصول ممکن ہوجائے گا۔بینک اکاونٹ اور موبائل سم کا حصول بھی نارا کارڈ کے ذریعے ممکن ہوگا یوٹیلیٹی کنکیشن، ڈرائیونگ لائنسنس بھی حاصل کرسکیں گے۔ کورونا ویکیسین کے حصول کے لیے بھی نارا کارڈ اہم ہوگا شہر بھر کے تمام ڈسٹرکٹ میں ایک ایک نارہ مرکز بنایا گیا ہے۔نادرا کے مطابق شہر کے تینوں میگا سینٹر میں بھی نارا کارڈ کا پراسیس کیا جارہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔