راولپنڈی رنگ روڈ کیلئے خریدی اراضی مالکان کو واپس ملے گی

راولپنڈی رنگ روڈ کیلئے خریدی اراضی مالکان کو واپس ملے گی
اسلام آباد (پبلک نیوز) راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں بڑی پیش رفت، بورڈ آف ریونیو پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ کے لیے خریدی گئی اراضی مالکان کو واپس کرنے کا فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو نے کمشنر راولپنڈی کے فیصلے سے اتفاق کیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کا مختلف پہلووں سے جائزہ لیا گیا۔ ایس ایم بی آر کی جانب سے کہا گیا کہ کمشنر راولپنڈی کے فیصلہ پر بورڈ آف ریونیو مداخلت نہیں کر رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے رنگ روڈ کے لیے خریدی گئی مالکان کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کمشنر راولپنڈی تمام اراضی مالکان کو پیسے واپس خزانے کو جمع کروانے کا مراسلہ لکھ چکا ہے۔ واضح رہے ک ہراولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں سابق کمشنر محمد محمود اور وسیم تابش اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے گرفتار ہو چکے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔