’اعلیٰ تعلیم کے لیے بہت سے چیلنجز درپیش ہیں‘

’اعلیٰ تعلیم کے لیے بہت سے چیلنجز درپیش ہیں‘
اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے ڈکٹیٹر لرننگ اینڈ اسکلز آن ریچمینٹ کا افتتاح کر دیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے آن لائن تعلیم کی بہت اہمیت بڑھ گئی۔ انٹرنیٹ کی وجہ سے پہلا مسئلہ سامنے آیا، فیکلٹی کو بھی آن لائن پڑھانے کا تجربہ نہیں تھا۔ ہمارے لیے یہ بہت چیلنجنگ پیریڈ تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے بہت سے کام کرنے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔ یونیورسٹیاں بنتی جا رہی ہیں لیکن اچھی فیکلٹی موجود نہیں ہے۔ بہت سیریس معاملہ ہے کہ یونیورسٹیاں بنانے کی ڈیمانڈ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک سو چالیس سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیاں ہیں۔ ڈیجیٹل کورسز سے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں سے کورسز کرنے اور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ نیشنل اکیڈمی میں بہت کام ہو رہا ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ جو لوگ ماسڑ اور بیچلر کر چکے ہیں اور بے روزگار ہیں ان کے لیے یہ اچھی اپرچونٹی ہے۔ ایسے پروگرام شروع کرنا بے حد اہم ہے تاکہ نوجوان تربیت یافتہ ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔