پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان جاوید میانداد کیساتھ ویون رچرڈز کو بھی جونیئر لیگ کا مینٹور مقرر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں عظیم کھلاڑی لیگ کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے، سر ویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ جاوید میانداد کیساتھ دوبارہ میدان میں اترنے پر میں بہت خوش ہوں،امید ہے کہ پاکستان جونیر لیگ سے نئے کرکٹ ستارے سامنے آئیں گے. جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ویون رچرڈز دنیا کے اعظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، ان کیساتھ دوبارہ میدان میں اترنے کا موقع یادگار ہوگا ، پاکستان جونیر لیگ کھلاڑیوں کیلیے ایک بہترین اینوٹ ہوگا جس سے وہ بہت کچھ سیکھ سکیں گے اور میری کوشیش ہوگی کے اپنا تجربہ کھلاڑیوں تک پہنچائوں۔