امریکی سفیر نےپاکستان میں آزادانہ انتخابات کیلئے حمایت کی یقین دہانی کر دی

امریکی سفیر نےپاکستان میں آزادانہ انتخابات کیلئے حمایت کی یقین دہانی کر دی
اسلام آباد: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے آئین کے مطابق آزادانہ اور شفاف انتخابات کیلئے امریکا کی حمایت کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا سے ملاقات کی ، ملاقات میں پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد پر گفتگو کی گئی ۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے شفاف انتخابات کے لئے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے، امریکہ پاکستان سے تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ امریکی سفیر کاکہنا تھا کہ امریکہ پاکستانیوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔