خواجہ حارث نے توشہ خانہ کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سےعلیحدگی اختیار کر لی

خواجہ حارث نے توشہ خانہ کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سےعلیحدگی اختیار کر لی
ذرائع کے مطابق خواجہ حارث توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے الگ ہوگئے،چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں ڈسپلن کے حوالے سے تحفظات کے بعد خواجہ حارث نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ حارث نے کیس کی تمام فائلیں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو بھجوا دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کیلئے خواجہ حارث پیش نہیں ہونگے،توشہ خانہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر سماعت درخواست میں بھی خواجہ حارث وکیل نہیں ہونگے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی سردار لطیف کھوسہ اور دیگر کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔