پاکستان کرکٹ بورڈ کےمعاملات میں آپ کی مدد اور مداخلت چاہئے،سرفراز نواز

پاکستان کرکٹ بورڈ کےمعاملات میں آپ کی مدد اور مداخلت چاہئے،سرفراز نواز
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے ، جس میں کہا گیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کےمعاملات میں آپ کی مدد اور مداخلت چاہئے. پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک بارپھر تبدیلی کی باز گشت، آئی پی سی منسٹری کےوزیراعظم کو خط کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے بھی وزیراعظم کے نام خط لکھ ڈالا ہے، سرفراز نواز نے اپنے خط میں وزیراعظم کو لکھا ہے کہ آنےوالے ایونٹس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بہتر کاکردگی کے لئےپی سی بی میں استحکام ضروری ہے. خط کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئی پی سی منسٹری کو نوٹس بھیجے جس کے مطابق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کوسیاسی بنیادپرتقرری کی وجہ سے عہدےسےہٹانے کا کہاگیا ہےجبکہ وزارت آئی پی سی اپنے ایڈیشنل سیکریٹری کو پی سی بی میں سی اواو تعینات کرنے کامطالبہ کررہی ہے۔ خیال رہے کہ ذکاء اشرف سیاسی جماعت سے رواں سال جون میں مستعفی ہوچکے ہیں،لہذاذکاء اشرف کی تقرری سیاسی بنیاد وں پر تعینات ہونےوالے افرادکےزمرے میں نہیں آتی ہے. سرفراز نواز نے خط میں مزیدلکھا کہ ایشیاکپ اورورلڈکپ سے پہلے پی سی بی میں تبدیلی کرکٹ ٹیم کے لئے نقصان دہ ہوگی امید ہے کہ وزیراعظم صاحب جلد اس کا نوٹس لیں گے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔