اداکارہ ثروت گیلانی سیاستدان بننے والی ہیں؟

اداکارہ ثروت گیلانی سیاستدان بننے والی ہیں؟
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مایاناز اداکارہ ثروت گیلانی نے سیاست میں آنے کا عندیہ دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جب میں سیاست میں آؤں گی تو تعلیم کو ہر ایک کے لئے مفت کروں گی۔ گذشتہ دنوں ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرنے والی اداکارہ ثروت گیلانی نے دوران شو سیاست میں قدم رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اداکارہ نے کہا ہے کہ ایک سوال کہ ’ کیا وہ مستقبل میں سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں یا نہیں؟‘، کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے شمولیت کی پیشکش ہوئی ہیں تاہم ابھی سیاست میں آنے کا ارادہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں فی الحال باضابطہ طور پر کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی لیکن مستقبل میں اپنی پارٹی بنانے کا ارادہ ضرور ہے۔ صرف یہی نہیں، میری پارٹی کا منشور پاکستان میں ہر ایک کے لیے تعلیم کو یقینی بنانا ہوگا۔ ثروت گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ وہ گذشتہ 20 برسوں سے ڈراموں میں متاثرہ خاتون کا کردار ادا کرتے ہوئے تھک چکی ہیں اور اب اپنی توجہ بچوں اور خواتین کی تعلیم پر مرکوز کر دی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔