ویب ڈیسک: اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر اپوزیشن رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے حاجی امتیاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے، قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو مراسلہ بھیج دیا۔
قومی اسمبلی کے 26 اگست سے شروع ہونے والے اجلاس کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے۔