ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مواد شئیر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار، ملزم عبدالوحید سوشل میڈیا پر من گھڑت، ہتک اور توہین آمیز مواد شئیر کرنے میں ملوث ہے۔
ملزم نے حساس اداروں کے حوالے سے جعلی اور من گھڑت مواد اپلوڈ کیا، ملزم فیس بک پر ججوں، حساس اداروں اور حکومتی عہدیداروں کے حوالے سے توہین آمیز مواد اپلوڈ کرتا تھا، ملزم عبدالوحید کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر مواد برآمد کر لیا گیا، ملزم کے زیر استعمال فیس بک اکاونٹ بھی برآمد کر لیا گیا،ایف آئی اے حکام کا کہناتھا
ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کیا گیا۔