لاہور: (ویب ڈیسک) ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے خوشی کی خبر، دنیا کے بڑے ملک نے پاکستانیوں کیلئے ویزا فری داخلے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی ملک بیلاروس نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری ٹریول فیسلٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ان ممالک میں پاکستان کے علاوہ بھارت، ایران، سعودی عرب، جرمنی، بحرین، کویت، عمان، مصر، انڈونیشیا، آسٹریلیا، کینیڈا، ڈنمارک، سنگاپور، اٹلی، بیلجیم، یونان و دیگر ممالک شامل ہیں۔ بیلا روس کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان 76ممالک کے شہری اب ویزے کے بغیر بیلاروس میں 30دن تک قیام کر سکتے ہیں۔ اس سہولت سے مستفید ہونے کے لیے ان ممالک کے شہریوں کے پاس اپنے ملک کا کارآمد پاسپورٹ اور کم از کم 10 ہزار یورو کوریج کی حامل میڈیکل انشورنس ہونی چاہیے۔