بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کا بریک اپ ہو گیا

بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کا بریک اپ ہو گیا
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے خود سے کئی سال چھوٹے بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ بریک اپ کی تصدیق کر دی ہے۔ سشمیتا سین نے میڈیا پر خبریں آنے کے بعد انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنی اور روہمن کی تصویر شیئر کی۔ اداکارہ نے لکھا " ہمارا تعلق دوستی سے شروع ہوا، ہم اب بھی دوست ہیں، ہمارا رشتہ تو بہت پہلے ختم ہو گیا تھا، پیار اب بھی باقی ہے۔"
سشمیتا سین کی اسی پوسٹ کو روہمن نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ری پوسٹ کرکے بریک اپ کی خبروں کی تصدیق کی۔ خیال رہے کہ 46 سالہ سشمیتا سین گزشتہ کچھ سالوں سے خود سے 15 سال چھوٹے فیشن ماڈل روہمن شال کے ساتھ تعلق میں تھیں، دونوں شادی کیے بغیر لِو اِن ریلیشن میں رہ رہے تھے۔

Watch Live Public News