ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی، رپورٹ جاری

ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی، رپورٹ جاری
لاہور ( پبلک نیوز) ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی۔ ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 19.83فیصد ہوگئی۔ سب سے کم آمدنی والے افراد کیلئے مہنگائی 21.92 فیصد تک پہنچ گئی۔ حالیہ ہفتے 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 118روپے3 پیسے مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 5 روپے 42 پیسے مہنگے ہوئے۔ چینی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 32 پیسے کا اضافہ ہوا۔ انڈوں کی فی درجن قیمت میں 5 روہے 3 پیسے اضافہ ہوا۔ دال ماش کی فی کلو قیمت میں 3روپے47 پیسے اضافہ ہوا۔ لکڑی کی فی من قیمت میں 3 روپے 43 پیسے کا اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتے 5اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ایک ہفتے میں آلو 2روپے5پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ پیاز,گڑ اور آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔ حالیہ ہفتے 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔