فاسٹ بولر حارث رؤف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

فاسٹ بولر حارث رؤف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
اسلام آباد: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق فاسٹ بورلر حارث رؤف اور مزنا مسعود ملک کے نکاح کی مختصر تقریب آج اسلام آباد کے مضافاتی علاقے خان پور ڈیم لیک کے قریب منعقد ہوئی،جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔ مزنا ملک اور حارث رؤف کا نکاح آج بعد از نماز ظہر ہوا، تاہم مزنا ملک کی رخصتی بعد میں کی جائے گی۔ دونوں نے نکاح کی مناسبت سے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔ حارث رؤف کے نکاح کی تقریب میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید، سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی اور سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا بھی شریک ہوئے۔ نکاح کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے مبارک بار کا سلسلہ جاری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔