لاہور: الیکشن کمیشن نے پنجاب سے قومی و صوبائی اسمبلی سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر سیاسی جماعتوں کی ترجیحی لسٹیں جاری کردیں ہیں جبکہ انٹرا پارٹی الیکشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی ترجیحی لسٹ روک لی گئی ہے۔ پنجاب سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ن لیگ سے طاہرہ اورنگزیب کا پہلا، شائستہ پرویز کا دوسرا جبکہ مریم اورنگزیب کا تیسرا کا نمبر ہے ۔ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ن لیگ کی ترجیحی لسٹ بیس ناموں پر شامل ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کی مخصوص پر چھ ناموں پر مشتمل لسٹ جمع کرائی ترجیحی لسٹ میں حنا ربانی کھر پہلے اور ثمینہ خالد گھرکی دوسرے نمبر ہے۔اسی طرح استحکام پاکستان پارٹی کی تین ناموں پر مشتمل لسٹ میں منزہ حسن کا پہلا اور فردوس عاشق اعوان کا دوسرا نمبر ہے۔ پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن نے 58 ناموں کی فہرست جمع کرائی جس میں عظمی بخار ،حنا پرویز بٹ ،ثانیہ عاشق سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی کے لیے 10 خواتین کے نام ترجیحی فہرست میں شامل کیے جس میں شازیہ عابد، ریحانہ بلوچ، نیلم جبار کے نام شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے 14 خواتین کے ناموں کی ترجیحی فہرست جمع کروائی جس میں سارا احمد، سیدہ سمیرا احمد، سارہ، سعدیہ سہیل رانا اور دیگر کے نام استحکام پاکستان پارٹی کی فہرست میں شامل ہیں۔ جماعت اسلامی نے 21 خواتین امیدواروں کے ناموں کی فہرست جمع کروائی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کے فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی کی ترجیحی لسٹ روک لی ہے۔