پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا
کیپشن: پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

ویب ڈیسک: پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا جس کے بعد پولیو کے کیسز کی تعداد 65 ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ میں ڈیڑھ سالہ بچے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔نیا کیس سامنے آنے کے بعد بلوچستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہو گئی۔

پولیو کے خیبر پختونخوا سے 18 اور سندھ سے بھی 18 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔اس کے علاوہ پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو وائرس کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Watch Live Public News