ناسا کا اسپیس کرافٹ سورج کے قریب سے گزرنے کو تیار

ناسا کا اسپیس کرافٹ سورج کے قریب سے گزرنے کو تیار

(ویب ڈیسک )  امریکی خلائی ادارے ناسا کا ایک اسپیس کرافٹ کرسمس کی شام ’ سورج‘ کے قریب سے گزرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

2018 میں سورج کا معائنہ کرنے کے لیے لانچ کیا جانے والا پارکر سولر پروب اس سال کرسمس کے موقع پر سورج سے 38 لاکھ میل کےفاصلے سے گزرے گا۔

ناسا کا اسپیس کرافٹ 24 دسمبر بروز منگل نیو یارک کے وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 53 منٹ پر سورج کے قریب ترین فاصلے سے گزرے گا۔

اس موقع پر اسپیس کرافٹ چونکہ مواصلاتی رینج سے باہر ہوگا اس لیے اس کے ساتھ فوری رابطہ ممکنہ نہیں ہو سکے گا۔ لیکن ناسا کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے ہفتوں میں ڈیٹا حاصل ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ  20 دسمبر کو ناسا کو حاصل ہونے والی ٹرانسمیشن کے مطابق اسپیس کرافٹ معمول کے مطابق کام کر رہا  تھا۔ 

Watch Live Public News