لاہور(پبلک نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ امیدوار نامزد کرنے پر پی ڈی ایم کا مشکور ہوں، تاثر ہے ہارس ٹریڈنگ ہو گی، پیسے چلیں گے، مذمت کرتے ہیں، کامیابی جمہوری قوتوں کی ہو گی۔
سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی میثاق جمہوریت کے لیے اکٹھے ہوئے اور آج بھی اکٹھے ہیں۔
شہبازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا حکومت نے مجھے سینٹ الیکشن سے نااہل کروانے کی پوری کوشش کی۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا سینٹ میں کامیابی جمہوری قوتوں کی ہوگی، پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم تھا تو شہباز شریف وزیراعلیٰ تھے، شہباز شریف اور میرے اچھے تعلقات ہیں، ہم حق پر اور حکومت کا کارنامہ سب دیکھ چکے ہیں، اب حکومت کی کوشش ہے آئین کو تبدیل کی جائےبل لائے دیکھا اکثریت نہیں تو ریفرنس بھیج دیا، ہم نے ماضی بھول کر آگے بڑھنے کی بات کی۔