پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے، 24 فروری 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے، 24 فروری 2021

ملک میں کورونا کی دوسری لہر، مہلک وائرس نے مزید 50 جانیں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 708تک جا پہنچی

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کا دوسرا روز، وزیراعظم کی سری لنکن صدرسے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک اہم علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں

لاہورکی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک وسیع، یوسف رضا گیلانی کی بھی شہباز شریف سے ملاقات

تاثر ہے ہارس ٹریڈنگ ہوگی، پیسے چلیں گے، مذمت کرتے ہیں، یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کامیابی جمہوری قوتوں کی ہوگی، جب وزیراعظم تھا تو شہباز شریف وزیراعلیٰ تھے

سپریم کورٹ میں سینیٹ اوپن بیلٹ ریفرنس پرآج سماعت، چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے، عدالت کی رضا ربانی اور فاروق نائیک کو آج 30،30 منٹ میں دلائل مکمل کرنے کی ہدایت

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔