امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

ویب ڈیسک:عالمی شہرت یافتہ گالفر ٹائیگر ووڈ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔ بعدازاں ان کی ایمرجنسی سرجری کی گئی۔ تاہم وہ اب بہتری کی طرف گامزن ہیں۔

تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے خوفناک حادثے میں امریکی گالفر کی گاڑی بری طرح متاثر ہوئی اور ان کی ٹانگ میں شدید چوٹ آئی۔ ٹائیگر ووڈ کو لگنے والی چوٹ کے بعد انکی ایمرجنسی سرجری کی گئی۔میڈیا پر چلنے والی رپورٹس کے مطابق ووڈ اکیلے گاڑی ڈرائیو کر رہے تھے۔ حادثے کے بعد ان کی گاڑی میں آگ بھی لگ گئی جسے ریسکیو اہلکاروں نے بجھایا۔

یاد رہے کہ امریکی گالفر کی گاڑی کو اس سے قبل بھی حادثہ پیش آچکا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔