حمزہ شہباز کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

حمزہ شہباز کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

لاہور ( پبلک نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور، لاہورہائی کورٹ کا حمزہ شہبازکو رہا کرنے کا حکم۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی دخواست ضمانت منظور کرلی گئی ہے اور لاہورہائی کورٹ نے حمزہ شہبازکو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اس کے علاوہ   لاہورہائی کورٹ نے ایک نے ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔

حمزہ شہباز کی ضمانت منظور ہونے پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے ضمانت ہوگئی،   حمزہ شہباز نے پارٹی کے لیے قربانیاں دیں، پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا، قومی خزانے کو آٹا، چینی اور بجلی  چوروں نے نقصان پہنچایا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  الیکشن کمیشن ڈسکہ اور پورے پاکستان کو انصاف فراہم کرے، دنیا جانتی ہے کہ پرویز رشید کو کیوں نکالا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔