”سری لنکن صدر گوتابایا پکسے سے ملاقات بہترین رہی “

”سری لنکن صدر گوتابایا پکسے سے ملاقات بہترین رہی “

کولمبو(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکن صدر گوتابایا پکسے سے ملاقات بہترین رہی۔ کسانوں کو ان کی پیداوار کے عوض زیادہ سے زیادہ منافع دینے اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے سستی خوراک اور پھلوں کی فراہمی کا معاملہ زیر بحث رہا۔

سری لنکن صدر سے اپنی ملاقات کے حوالے سے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام ان کا کہنا تھا کہ سری لنکن صدر سے ملاقات میں خاص طور پر دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے کے مشترکہ جذبے پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ملاقات میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے سستی خوراک اور پھلوں کی فراہمی کا معاملہ بھی زیر بحث رہا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔