توشہ خانہ،سائفر کیس:عمران خان کی اپیلوں پراسلام آباد ہائیکورٹ کاخصوصی بینچ تشکیل

توشہ خانہ،سائفر کیس:عمران خان کی اپیلوں پراسلام آباد ہائیکورٹ کاخصوصی بینچ تشکیل
کیپشن: توشہ خانہ،سائفر کیس:عمران خان کی اپیلوں پراسلام آباد ہائیکورٹ کاخصوصی بینچ تشکیل

ویب ڈیسک: سائفر اور توشہ خانہ کیسز میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں اپیلوں پر خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار ہائیکورٹ نے پیر کو دونوں کیسز سے متعلق اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے جبکہ سائفر کیس میں پی ٹی آئی عمران خان کے رہنما شاہ محمود قریشی کی اپیلیں بھی پیر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود قریشی اوربشریٰ بی بی کی اپیلوں پرخصوصی بنچ سماعت کرے گا۔

سزامعطل کرکے ضمانت پررہائی کی درخواستیں بھی ساتھ ہی سنی جائیں گی۔

Watch Live Public News