ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا بھی گزشتہ روز دبئی میں ہونے والے پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ کے دوران سٹیڈیم میں موجود تھیں لیکن وہ میچ کے دوران نظرنہیں آئیں۔
اروشی روٹیلا کچھ عرصہ قبل پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کے حوالے سے خبروں میں رہی تھیں،وہ اپنی انسٹاگرام پوسٹس کے ذریعے اکثر نسیم شاہ کی تعریفیں کرتی نظر آئیں اور انہیں ان کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی لیکن دوسری جانب نسیم شاہ کی جانب سے اروشی کے حوالے سے کوئی گرمجوشی کا ردعمل نہیں آیا۔
گزشتہ روز پاک بھارت ٹاکرے میں اروشی نے نسیم شاہ کو نظر انداز کیا اور کسی اور کے ساتھ نظر آئیں اور انہی کے ساتھ تصاویر بنانے پر اکتفا کیا۔
بالی ووڈ اداکارہ کو دبئی میں پاک بھارت میچ کے دوران کچھ غیر متوقع مگر جانی پہچانی شخصیات کے ساتھ دیکھا گیاجن میں اداکار ایڈ ویسٹ وک بھی شامل تھے جو "گوسپ گرل" میں اپنے مشہور کردار چک باس کے لیے جانے جاتے ہیں۔
میچ کے دوران لی گئی ایک تصویر میں اروشی روٹیلا کو ایڈ ویسٹ وک، اوری اور کاروباری شخصیت ویدانت مہاجن کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا،اس تصویر میں روٹیلا بھارتی ترنگا فخریہ انداز میں تھامے مسکراتی نظر آئیں، کل روٹیلا کی سالگرہ بھی تھی۔
ایک مداح نے اس پر مزاحیہ انداز میں پوچھایہ وہاں کیا کر رہی ہے جبکہ دوسرے نے لکھاچک باس کو بھارت کے لیے جوش میں دیکھنا آج کی سب سے پیاری چیز ہے۔