لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ ٹیم میں واپسی کی خوشی ہے۔ کھلاڑیوں کو فارم میں دیکھ کر اچھا لگا۔ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنے کو ہدف بنایا ہے۔ بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ کوویڈ کے باعث بائیو ببل میں رہنا مشکل ضرور ہے مگر کوشش کریں گے کہ اس کو ہینڈل کریں۔ کھلاڑیوں کی فٹنس اچھی ہے امید ہے کہ توقعات پر پورا اتریں گی۔ ہم تمام میچز پر توجہ دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ پہلا میچ ہے کوشش کریں گے کہ دباؤ سے اچھی طرح ہینڈل کریں۔ دوسال بعد ٹیم میں واپسی ہورہی ہے اور مجھ پر قیادت کی بھاری ذمہ داری ہے۔ کوشش کروں گی کہ بطور کپتان اچھا پرفارم کروں۔ چیئر آف ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی اسماویہ اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے بیلنس ٹیم بنائی ہے توقع ہے کہ کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گی۔ تمام کھلاڑی کارکردگی اور فٹنس کی بنیاد پر ٹیم میں شامل ہوئی ہے۔ ٹیم کی کھلاڑی 27جنوری کو کراچی میں کیمپ میں رپورٹ کریں گی۔ ٹیم آٹھ فروری کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔