چودھری شجاعت نے وزیراعظم کو خبردار کر دیا

چودھری شجاعت نے وزیراعظم کو خبردار کر دیا
اسلام آباد ( پبلک نیوز) سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین سے وزیراعظم کو خبردار کر دیا، انہوں نے کہا عمران خان کا یہ بیان کہ مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا کسی دشمن نما دوست نے دیا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا مجھے ہٹایا گیا توپہلے سے زیادہ خطرناک بن جاؤں گا۔ وزیراعظم اپنے مشیروں اور ترجمانوں کے غلط مشورے پر محتاط رہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا جب کوئی مشیر ایڈوائس دیتے ہیں تو اس میں کوئی نہ کوئی اینگل ہوتا ہے۔ وہ اپنی سوچ کے مطابق چیزوں کو اچھالتے ہیں اور نقصان عمران خان کو ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم یہ دیکھیں کہ ان کے مشیر کس کی گیم کھیل رہے ہیں۔ اسمبلی میں آپ کو بولنے نہیں دیا جاتا تو وہاں بیٹھے مراعات یافتہ ارکان کیا گونگے اور بہرے ہیں؟

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔