فواد چودھری نے کہا کہ مایوسی اور گھٹن پاکستان میں رقص کر رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہے ہیں۔چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی بدستور معطل ہے، اس نااھل اور نکمی امپورٹڈ سرکار کی مہربانیاں زندگی کے ہر شعبے میں نظر آرہی ہیں، آٹا نہیں، بجلی نہیں قرض واپس کرنے کے پیسے نہیں مایوسی اور گھٹن پاکستان میں رقص کر رہی ہے اور نیرو بانسری بجا رہے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 24, 2023
لاہور: سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور رہنما پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) فواد چودھری نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی بدستور معطل ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں رہنما پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) فواد چودھری نے لکھا کہ اس نااہل اور نکمی امپورٹڈ سرکار کی مہربانیاں زندگی کے ہر شعبے میں ہی نظر آرہی ہیں ، بجلی نہیں ، آٹا نہیں، قرض واپس کرنے کے پیسے بھی نہیں ۔