(ویب ڈیسک) شادی کا دن ہرانسان کی زندگی کا ایک یادگار دن ہوتا ہے، ان موقعوں پر اکثر ایسے مضحکہ خیزواقعات بھی دیکھنے کو ملتے ہیں جن کے بارے سن کر یا تو ہنسی آتی ہے یا پھر افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر شادی کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن آپے سے باہر ہوگئی ۔
تفصیلات کےمطابق شادی کے موقع پر حیران کن واقعات کا سامنا آنا معمول بن چکا ہے، پاکستان میں بھی مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں مگر بھارت اس معاملے میں تقریباً سرفہرست ہے جہاں آئے روز کوئی نہ کوئی واقعہ رونماں ہورہا ہے، آڈینس کو ایسی ایسی ویڈیوز دیکھنے کو مل رہی ہیں کہ جن کا تصور نہیں کیا جاسکتا، کچھ طنزو مزاح سے بھرپور ہیں تو کچھ میں شادی کے مواقع پر ہونے والے ناخوشگوار لمحات کی ہیں۔
یہ بھی اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ شادی کو یادگار بنانے کے لئے کسی خاص تفریحی پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ ان پرمسرت لمحات کو کیمرے کی مدد سے قید کیا جاسکے، وائرل ہونے والی شادی کی اس ویڈیو نے دیکھنےوالوں کو حیران کردیا کیونکہ دلہن نے غصے میں آتے چھوٹی بچی کو تھپڑجڑ دیا۔
ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ دلہن عروسی جوڑا پہنے ہوئے صوفے پر بیٹھی ہے اور اس کے پاس ایک چھوٹی بچی جو بے دھیانی میں دلہن کے لہنگے پر بیٹھی ہے، دلہن نےاٹھنے کی بار بار کوشش کی مگر وہ اٹھ نہیں سکی، اسی لمحے چھوٹی بچی کو آواز دی مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوئی تو دلہن نےایک تھپڑ مارتے زور سے اس کو دھکا دیا جس وہ نیچے گرتے ہی دھاڑیں مار کررونے لگی۔