”وزیراعظم کشمیر کےسفیرنہیں کلبھوشن کےوکیل بن گئے “

”وزیراعظم کشمیر کےسفیرنہیں کلبھوشن کےوکیل بن گئے “
کراچی(پبلک نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کہا تھا وہ کشمیرکاسفیربنیں گےمگر کلبھوشن کے وکیل بنے. چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کچھ دنوں سے آزاد کشمیر میں الیکشن مہم چلا رہے تھے، آزاد کشمیر الیکشن فری اینڈ فیئرنہیں کہے جاسکتے،ہمیشہ کوشش کرتے رہے فیئر الیکشن ہوں،آزادکشمیرکا وزیراعظم وسائل اپنے لیے استعمال کررہا ہے،شفاف الیکشن ہوں گے تو عوامی لیڈر عوامی مفادکے فیصلےلیں گے،اپوزیشن کی کوشش ہےکہ آزادکشمیرمیں عمران خان کی حکومت نہ بنے. بلاول نے کہا پیپلزپارٹی کے علاوہ آزاد کشمیر میں کوئی سیاسی جماعت نہیں،وفاقی وزیرکوالیکشن کمیشن کی طرف سےنکلنےکی ہدایت کی گئی،پی ٹی آئی کے امیدواروں نے اُس وزیر کا استقبال کیا، الیکشن کمیشن نےان امیدواروں کونااہل نہیں کیاتوالیکشن متنازع ہوں گے،آزاد کشمیر میں کام صرف پیپلز پارٹی نے کیا، پچھلے 3 سال میں عمران خان نے کشمیر میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی. آپ کہتے ہیں میں نے آصف زرداری سے کم خرچ میں دورے کئے، آپ بتائیں آصف زرداری وہاں سے کیا لے آئے اور آپ کیا لے کر آئے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔