حکومت کا وزارت صحت کو ختم کرنے کا فیصلہ، اہم پیشرفت سامنے آگئی

حکومت کا وزارت صحت کو ختم کرنے کا فیصلہ، اہم پیشرفت سامنے آگئی

(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق  وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتِ صحت کو ختم کرنے سے متعلق مشاورت مکمل کر لی ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ   وزیر خزانہ کی سربراہی میں  ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی  نے  وزارتِ صحت  کوگولڈن ہینڈ شیک دینے کی تجویز دی ہے، گولڈن ہینڈ شیک فارمولے پر آئی ایم ایف کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  وفاقی وزارتِ صحت ملازمین کو دوسری وزارتوں میں ضم کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ رواں ماہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزرات صحت ختم کرنے، ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ وزیراعظم کو بریفنگ کے بعد کیا جائے گا۔

Watch Live Public News