ممبئی ( ویب ڈیسک ) بھارتی ریالٹی سٹار شہناز گل ایک بار پھر خبروں میں ہیں مگر اس بار وہ کسی معصوم ادا یا کسی نئے پراجیکٹ کی وجہ سے خبروں میں نہیں بلکہ بھارتی عوام ان پر شدید غصہ ہو رہی ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ شہناز گل کو شہرت ہضم نہیں ہوئی اور وہ اپنی اصل بھول چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہناز گل ایک پراجیکٹ کی ریکارڈ کر کے ایک سٹوڈیو سے باہر نکلی تو انہوں نے ہیل پہنی ہوئی تھی ٗ پتھروں والی سڑک پر چلنے سے پہلے ان کے سٹاف کا ایک ممبر آئے بڑھا جس نے ان کے پائوں سے ہیلز نکالیں اور انہیں دوسرے جوتے پہنا دئیے ٗ اس دوران شہناز گل آرام سے کھڑی رہیں اور ایسا لگ رہا تھا کہ وہ اس طرح کی خدمت کیلئے پہلے سے عادی ہیں۔کسی نے شہناز گل کی دور سے خفیہ ویڈیو بنا لی اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ شہناز گل کو اس ویڈیو کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ٗ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بھارتی عوام نے اس پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ٗ عوام کا خیال ہے کہ شہناز کو اپنی جوتے خود پہننی چاہئیے تھی۔ ایک صارف نے لکھا کہ کیا شہناز معذور ہو چکی ہیں اور جھک نہیں سکتی تھیں کہ وہ اپنے جوتے خود پہن لیتیں۔