سلمان خان 'بگ باس'  کے ایک مہینے کے 60 کروڑبھارتی روپے لیکر ہائیسٹ پیڈ ہوسٹ بن گئے

سلمان خان 'بگ باس'  کے ایک مہینے کے 60 کروڑبھارتی روپے لیکر ہائیسٹ پیڈ ہوسٹ بن گئے

(ویب ڈیسک )  معروف بھارتی اداکار سلمان خان ' بگ باس' کے ایک مہینے کے  60 کروڑبھارتی روپے(1 ارب 98 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) لیکر ہائیسٹ پیڈ ہوسٹ بن گئے ہیں۔

سب سے متنازع ریلیٹی شو کہے جانے والے ' بگ باس' کا 18 واں سیزن شروع ہو چکا ہے۔ ابھی دو سے تین دن ہی ہوئے ہیں کہ ہنگامہ مچ گیا ہے۔ گھر میں داخلہ کے ساتھ ہی کنٹیسٹینٹ کی آپس میں لڑائی شروع ہو گئی ہے ساتھ ہی اس میں کئی دلچسپ موڑ بھی آنے لگے ہیں۔ شاید انہی چیزوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ناظرین یہ شو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ 

لیکن اس شو کو انہتائی حد تک پسند کیے جانے کی سب سے خاص وجہ سلمان خان ہیں۔ سلمان خان کا شو کو ہوسٹ (میزبان) کرنا، ان کے ذریعہ کنٹیسٹینٹ کی کلاس لگانا، 'ویک اینڈ وار' ان سب چیزوں نے ' بگ باس' کو نئی اونچائیوں تک پہنچا دیا ہے۔

لوگوں کی دلچسپی ' بگ باس' دیکھنے کے علاوہ اس سے جڑے معاملوں سے بھی ہوتی ہے۔ ایسے میں انہیں ہمیشہ یہ جاننے کا تجسس رہتا ہے کہ اس ریلیٹی شو کی ہوسٹنگ کے لیے سلمان خان کتنا رقم لے رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان اس ریلیٹی شو کے لیے اتنی بڑی رقم لے رہے ہیں کہ وہ ٹی وی کے سب سے زیادہ ہائیسٹ پیڈ ہوسٹ بن گئے ہیں۔

سلمان خان بگ باس کو کئی برسوں سے ہوسٹ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ لوگ بھی سلمان خان کے نام سے ہی بگ باس کو جانتے ہیں۔ بہت سے لوگ اسے سلمان خان کا بھی شو کہتے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان اس مرتبہ بگ باس کے ایک مہینے کے لیے 60 کروڑبھارتی  روپے((1 ارب 98 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے)) لے رہے ہیں۔ رپورٹ پر یقین کریں تو سلمان خان نے گزشتہ سیزن سے اس سیزن میں اپنی فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔ اگر بگ باس 15 ہفتوں تک چلتا ہے تو اس سے سلمان خان کو سیدھے 260 کروڑ بھارتی روپے(8 ارب 60 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) ملیں گے۔ کسی ٹی وی ریلیٹی شو کے ہوسٹ کے لیے یہ بہت بڑی رقم ہے جس کے ملنے کا پہلے خواب میں بھی نہیں سوچا جا سکتا تھا لیکن سلمان خان نے یہ کرشمہ کر دکھایا۔

قابل ذکر ہے کہ سلمان خان 2010 سے ہی 'باگ باس' کو ہوسٹ کرتے آ رہے ہیں۔ ہر سیزن میں وہ لوگوں کو سمجھاتے نظر آتے ہیں اور جو کنٹیسٹینٹ باقی لوگوں کو پریشان کرتے ہیں، ان کی سلمان خان کھینچائی کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹتے۔ امید ہے کہ وہ اس سیزن میں بھی اپنی بہترین ہوسٹنگ سے لوگوں کو لطف اندوز کریں گے۔

Watch Live Public News